12 اپریل 2016 - 11:22
غیر مسلم دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی زندہ گرفتار

اسرائیلی روزنامہ 'علام ہزیہ' نے دعویٰ کیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو روس نے زندہ گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: اسرائیلی روزنامہ 'علام ہزیہ' نے دعویٰ کیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو روس نے زندہ گرفتار کرلیا ہے۔ روزنامہ نے بتایا کہ روس کی اسپیشل فورس نے شامی فوج کی مدد سے بغدادی کو ایک خفیہ آپریشن میں گرفتار کیا ہے۔

روزنامہ نے مزید دعویٰ کیا کہ روس کی انٹلی جنس، اعلیٰ حکام کے اشارے پر اس خبر کو چھپارہی ہے۔ دوسری طرف سے بعض دیگر ذرائع نے شام میں حمیمیم ایئربیس کے اطراف میں روسی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیوں کی بابت خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ البغدادی کی خبر واشنگٹن کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ عراق پر امریکی حملے کے بعد ایک مدت تک البغدادی امریکی فوج کی قید میں تھا مگر اس کے بعد اسے رہائی ملی اور بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس نے سی آئی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروہ کی بنیاد رکھی۔

.......

/169